21-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 21
حدیث نمبر 4414
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا کہ کوئی شخص جوتا کھڑے ہو کر پہنے ۔ رواہ ابوداؤد ۔...
Hadith No: 4414
حدیث نمبر 4415
امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے اسے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا ہے ۔ رواہ الترمذی و ابن ماجہ ۔...
Hadith No: 4415
حدیث نمبر 4416
قاسم بن محمد ، عائشہ ؓ سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے فرمایا : بسا اوقات نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک جوتے میں چلتے تھے ۔ اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ عائشہ ؓ ایک جوتے میں چلی تھیں ۔ ترمذی ، اور فرمایا : یہ…...
Hadith No: 4416
حدیث نمبر 4417
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، یہ مسنون ہے کہ جب آدمی بیٹھے تو وہ جوتے اتار کر اپنی ایک جانب رکھ لے ۔ رواہ ابوداؤد ۔...
Hadith No: 4417
حدیث نمبر 4418
ابن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نجاشی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں دو سیاہ سادہ موزے بھیجے تو آپ نے انہیں پہنا ۔ ابن ماجہ اور امام ترمذی نے ابن بریدہ عن ابیہ کی سند سے یہ اضافہ نقل کیا ہے :…...
Hadith No: 4418
حدیث نمبر 4419
عائشہ بیان کرتی ہیں ، میں حالت حیض میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر میں کنگھی کیا کرتی تھی ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 4419
حدیث نمبر 4420
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ پانچ چیزیں فطرت سے ہیں ، ختنہ کرنا ، زیر ناف بال صاف کرنا ، مونچھیں کترنا ، ناخن تراشنا اور بغلوں کے بال اکھاڑنا ۔‘‘ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 4420
حدیث نمبر 4421
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ مشرکوں کی مخالفت کرو ، داڑھیاں بڑھاؤ اور مونچھیں کتراؤ ۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے :’’ مونچھیں خوب کتراؤ اور داڑھیاں بڑھاؤ ۔‘‘ متفق علیہ ۔...