21-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 21
حدیث نمبر 4434
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آدمی کے لیے زعفران کا استعمال ممنوع قرار دیا ہے ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 4434
حدیث نمبر 4435
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، ہمیں جو بہترین خوشبو میسر ہوتی ، وہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لگایا کرتی تھی حتی کہ میں خوشبو کی چمک آپ کے سر اور آپ کی داڑھی میں پاتی تھی ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 4435
حدیث نمبر 4436
نافع بیان کرتے ہیں ، جب ابن عمر ؓ بخور (کی دھونی) لیتے تو آپ (کبھی) کافور ملائے بغیر بخور والی لکڑی کی دھونی لیتے تھے اور (کبھی) وہ دھونی والی لکڑی پر کافور بھی ڈال لیا کرتے تھے ، پھر فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم…...
Hadith No: 4436
حدیث نمبر 4437
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی مونچھیں کتراتے تھے اور ابراہیم خلیل الرحمن صلوات الرحمن علیہ بھی مونچھیں کتراتے تھے ۔ رواہ الترمذی ۔...
Hadith No: 4437
حدیث نمبر 4438
زید بن ارقم ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص اپنی مونچھیں نہیں کتراتا وہ ہم میں سے نہیں ۔‘‘ صحیح رواہ احمد و الترمذی و النسائی ۔...
Hadith No: 4438
حدیث نمبر 4439
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی داڑھی کو طول و عرض سے تراشتے تھے ۔ ترمذی ، اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ ، رواہ الترمذی ۔...
Hadith No: 4439
حدیث نمبر 4440
یعلی بن مرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر خوشبو کا اثر دیکھا تو فرمایا :’’ کیا تمہاری بیوی ہے ؟‘‘ اس نے عرض کیا : نہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اسے دھو ڈال ، پھر…...
Hadith No: 4440
حدیث نمبر 4441
ابوموسی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اللہ اس شخص کی ، جس کے جسم پر خلوق (خوشبو کی ایک قسم) کا اثر ہو ، نماز قبول نہیں کرتا ۔‘‘ رواہ ابوداؤد ۔...