21-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 21
حدیث نمبر 4504
ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شراب ، جوئے ، طبل اور ’’غبیراء‘‘ سے منع فرمایا ہے ، اور ’’غبیراء‘‘ شراب ہے جسے حبشی مکئی سے بنایا کرتے تھے ، اور اسے سکرکہ بھی کہا جاتا ہے ۔ ، رواہ ابوداؤد ۔...
Hadith No: 4504
حدیث نمبر 4505
ابوموسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جس شخص نے نردشیر کھیلی اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ۔‘‘ ، رواہ احمد و ابوداؤد ۔...
Hadith No: 4505
حدیث نمبر 4506
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو ایک کبوتری کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا :’’ شیطان ، شیطانہ کا پیچھا کر رہا ہے ۔‘‘ ، رواہ احمد و ابوداؤد و ابن ماجہ و البیھقی فی شعب الایمان ۔...
Hadith No: 4506
حدیث نمبر 4507
سعید بن ابی الحسن بیان کرتے ہیں ، میں ابن عباس ؓ کے پاس تھا جب ایک آدمی ان کے پاس آیا ، اس نے کہا : ابن عباس ! میں ایک ایسا آدمی ہوں کہ میری معیشت کا انحصار دست کاری پر ہے ، اور میں یہ تصاویر بناتا…...
Hadith No: 4507
حدیث نمبر 4508
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار ہوئے تو آپ کی ایک بیوی نے کنیسہ کا ذکر کیا جسے ماریہ کہا جاتا ہے ، ام سلمہ اور ام حبیبہ ؓ سرزمینِ حبشہ گئی تھیں ، انہوں نے اس کے حسن اور اس میں…...
Hadith No: 4508
حدیث نمبر 4509
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ روز قیامت ایسے شخص کو سب سے سخت عذاب ہو گا جس نے کسی نبی کو قتل کیا یا کسی نبی نے اسے قتل کیا ، یا کسی نے اپنے والدین میں سے…...
Hadith No: 4509
حدیث نمبر 4510
علی ؓ سے روایت ہے کہ وہ کہا کرتے تھے : شطرنج عجمیوں کا جوا ہے ۔ رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔...
Hadith No: 4510
حدیث نمبر 4511
ابن شہاب سے روایت ہے کہ ابوموسیٰ اشعری ؓ نے فرمایا : خطاکار شخص ہی شطرنج کھیلتا ہے ۔ رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔...