21-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 21
حدیث نمبر 4404
عقبہ بن عامر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زیورات اور ریشم زیب تن کرنے والوں کو منع کیا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے :’’ اگر تم جنت کا زیور اور اس کا ریشم پسند کرتے ہو تو تم اسے دنیا میں مت…...
Hadith No: 4404
حدیث نمبر 4405
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوٹھی بنوائی اور اسے پہن لیا ، (پھر) فرمایا :’’ اس نے آج مجھے تم سے مشغول کر دیا ، میں ایک نظر اس کی طرف اور ایک نظر تمہاری طرف ڈالتا رہا ۔‘‘ پھر…...
Hadith No: 4405
حدیث نمبر 4406
امام مالک بیان کرتے ہیں ، میں ناپسند کرتا ہوں کی بچوں کو سونے کی کوئی چیز پہنائی جائے ، کیونکہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا ہے ، سو میں اسے مردوں کے لیے…...
Hadith No: 4406
حدیث نمبر 4407
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ ایسے جوتے پہنتے تھے جن پر بال نہیں ہوتے تھے ۔ رواہ البخاری ۔...
Hadith No: 4407
حدیث نمبر 4408
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جوتوں کے دو تسمے تھے ۔ رواہ البخاری ۔...
Hadith No: 4408
حدیث نمبر 4409
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے ایک غزوہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جوتے کا استعمال زیادہ تر کرو ، کیونکہ آدمی جب جوتے پہنے ہوئے ہوتا ہے تو وہ اس وقت سوار ہوتا ہے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔...
Hadith No: 4409
حدیث نمبر 4410
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی جوتے پہنے تو وہ دائیں سے شروع کرے اور جب اتارے تو پہلے بایاں اتارے تا کہ دایاں پاؤں پہننے میں پہلے ہو اور اتارنے میں آخر پر ہو…...
Hadith No: 4410
حدیث نمبر 4411
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تم میں سے کوئی شخص ایک جوتا پہن کر نہ چلے پھرے ، وہ دونوں جوتے اتار کر چلے یا پھر دونوں پہن کر چلے ۔‘‘ متفق علیہ ۔...