21-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 21
حدیث نمبر 4384
علی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قس کے اور زرد رنگ کے کپڑے پہننے ، سونے کی انگوٹھی پہننے اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ہے ۔ رواہ مسلم ۔...
Hadith No: 4384
حدیث نمبر 4385
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی آدمی کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو اسے اتار کر پھینک دیا ، اور فرمایا :’’ تم میں سے کوئی شخص آگ کے انگارے کا قصد کرتا ہے تو اسے اپنے…...
Hadith No: 4385
حدیث نمبر 4386
انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسریٰ ، قیصر اور نجاشی کے نام خط لکھنے کا ارادہ فرمایا تو آپ سے عرض کیا گیا کہ وہ صرف سربمہر خط ہی وصول کرتے ہیں ، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے…...
Hadith No: 4386
حدیث نمبر 4387
انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی چاندی کی تھی ، اور اس کا نگینہ بھی اسی کا تھا ۔ رواہ البخاری ۔...
Hadith No: 4387
حدیث نمبر 4388
انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی اپنے دائیں ہاتھ میں پہنی ، اس میں حبشی نگینہ تھا ، آپ اس کا نگینہ اپنی ہتھیلی کی طرف رکھتے تھے ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 4388
حدیث نمبر 4389
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی اس (انگلی) میں تھی ، اور انہوں نے بائیں ہاتھ کی چھنگلی کی طرف اشارہ کیا ۔ رواہ مسلم ۔...
Hadith No: 4389
حدیث نمبر 4390
علی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے منع فرمایا کہ میں اپنی اس یا اس انگلی میں انگوٹھی پہنوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے درمیانی اور اس کے ساتھ والی (انگشت شہادت) کی طرف اشارہ کیا ۔ رواہ مسلم…...
Hadith No: 4390
حدیث نمبر 4391
عبداللہ بن جعفر ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے ۔ ، رواہ ابن ماجہ ۔...