21-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 21
حدیث نمبر 4364
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کالی چادر تیار کی گئی تو آپ نے اسے پہن لیا ، جب آپ کو اس میں پسینہ آیا اور آپ نے اون کی بُو محسوس کی تو آپ نے اسے اتار دیا ۔ رواہ ابوداؤد…...
Hadith No: 4364
حدیث نمبر 4365
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ایک چادر میں گوٹ مار کر بیٹھے ہوئے تھے ، اور اس کے پھندنے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں پر تھے ۔ رواہ ابوداؤد ۔...
Hadith No: 4365
حدیث نمبر 4366
دحیہ بن خلیفہ ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں قبط (مصر) کے بنے ہوئے سفید باریک کپڑے پیش کیے گئے تو آپ نے ان میں سے ایک کپڑا مجھے عنایت کیا اور فرمایا :’’ اس کے دو ٹکڑے کر لینا ، ان…...
Hadith No: 4366
حدیث نمبر 4367
ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے تو وہ اوڑھنی اوڑھ رہی تھی ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ایک پھیر دو ، دو کی ضرورت نہیں ۔‘‘ رواہ ابوداؤد ۔...
Hadith No: 4367
حدیث نمبر 4368
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا اس حال میں کہ میرا تہبند لٹک رہا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (دیکھ کر) فرمایا :’’ عبداللہ ! اپنا تہبند اونچا کرو ۔‘‘ میں نے اونچا…...
Hadith No: 4368
حدیث نمبر 4369
ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص تکبر کے طور پر اپنا کپڑا گھسیٹتا ہے تو روزِ قیامت اللہ اس کی طرف (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھے گا ۔‘‘ (یہ سن کر) ابوبکر ؓ نے عرض کیا : اللہ…...
Hadith No: 4369
حدیث نمبر 4370
عکرمہ بیان کرتے ہیں ، میں نے ابن عباس ؓ کو دیکھا کہ وہ تہبند باندھتے تو اگلی جانب سے تہبند کا کنارہ اپنے پاؤں کی پشت پر رکھتے اور پچھلی جانب سے اسے اٹھا کر رکھتے تھے ، میں نے کہا : آپ اس طرح کیوں تہبند باندھتے ہیں…...
Hadith No: 4370
حدیث نمبر 4371
عبادہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ پگڑیاں باندھا کرو ، کیونکہ وہ فرشتوں کی علامت ہیں ، اور ان کا شملہ اپنی پشت کے پیچھے چھوڑا کرو ۔‘‘ رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔...