3-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 3
حدیث نمبر 501
لبابہ بنت حارث ؓ بیان کرتی ہیں ، حسین بن علی ؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گود میں تھے ، انہوں نے آپ کے کپڑے پر پیشاب کر دیا ، میں نے عرض کیا ، آپ دوسرا کپڑا پہن لیں ، اور اپنا ازار مجھے دے…...
Hadith No: 501
حدیث نمبر 502
ابوداؤد اور نسائی میں ابوالسمح ؓ سے مروی روایت میں ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ بچی کے پیشاب سے کپڑا دھویا جاتا ہے جبکہ لڑکے کے پیشاب سے کپڑے پر چھینٹے مارے جاتے ہیں ۔‘‘ ۔...
Hadith No: 502
حدیث نمبر 503
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کسی شخص کے جوتے کو گندگی لگ جائے تو مٹی اسے پاک کر دیتی ہے ۔‘‘ ابوداؤد اور ابن ماجہ میں بھی اسی کے ہم معنی ہے ۔...
Hadith No: 503
حدیث نمبر 504
ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے انہیں کہا : میں اپنے کپڑے کا دامن لمبا رکھتی ہوں ، جبکہ میں ناپاک جگہ سے گزرتی ہوں ، انہوں نے بتایا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو اس (نا پاک جگہ) کے…...
Hadith No: 504
حدیث نمبر 505
مقدام بن معدیکرب ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے درندوں کی کھال پہننے اور ان پر سواری کرنے سے منع فرمایا ہے ۔ ، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔...
Hadith No: 505
حدیث نمبر 506
ابوالملیح بن اسامہ اپنے والد سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے درندوں کی کھالوں (کے استعمال) سے منع فرمایا ہے ۔ احمد ، ابوداؤد ، نسائی ۔ امام ترمذی اور دارمی نے اضافہ نقل کیا…...
Hadith No: 506
حدیث نمبر 507
ابوالملیح سے روایت ہے کہ آپ نے درندوں کی کھالوں کی قیمت (یعنی بیع) کو ناپسند فرمایا ہے ۔ اس روایت کو امام ترمذی نے ’’ آپ نے درندوں کے چمڑے کو ناپسند فرمایا ہے ‘‘ کہ الفاظ کے ساتھ ذکر کیا ہے اور اس کی سند جید ہے ۔…...
Hadith No: 507
حدیث نمبر 508
عبداللہ بن عکیم ؒ بیان کرتے ہیں ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خط موصول ہوا کہ ’’ مردار کے چمڑے سے فائدہ اٹھاؤ نہ اس کے اعصاب (پٹھوں) سے ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ ۔...
Hadith No: 508
حدیث نمبر 509
عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ ’’ جب مردار کا چمڑا رنگا جائے تب اس سے فائدہ حاصل کیا جائے ۔‘‘ ، رواہ مالک و ابوداؤد ۔...