510 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 510
Hadith in Arabic
وَعَن مَيْمُونَة مر على النَّبِي الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجَالٌ مِنْ قُرَيْشٍ يَجُرُّونَ شَاةً لَهُمْ مِثْلَ الْحِمَارِ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ أَخَذْتُمْ إِهَابَهَا» قَالُوا إِنَّهَا مَيْتَةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُطَهِّرُهَا الْمَاءُ والقرظ» . رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد
Hadith in Urdu
میمونہ ؓ بیان کرتی ہیں قریش کے کچھ افراد اپنی (مردار) بکری کو گدھے کی مثل گھسیٹتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا :’’ تم اس کا چمڑا ہی اتار لیتے ۔‘‘ انہوں نے عرض کیا : یہ مردار ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ پانی اور قرظ (کیکر کے مشابہ درخت اور اس کے پتے) اسے پاک کر دیتے ۔‘‘ ، رواہ احمد و ابوداؤد ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الطَّهَارَة
- Takhreej اسنادہ حسن ، رواہ احمد (6 / 334 ح 27370) و ابوداؤد (4126) [و النسائی (7 / 174 ، 175 ح 4253) و حسنہ ابن الملقن فی تحفۃ المحتاج (131)] ۔