501 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 501
Hadith in Arabic
عَن لبَابَة بنت الْحَارِث قَالَتْ: كَانَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فِي حِجْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم فَبَال عَلَيْهِ فَقُلْتُ الْبَسْ ثَوْبًا وَأَعْطِنِي إِزَارَكَ حَتَّى أَغْسِلَهُ قَالَ: «إِنَّمَا يُغْسَلُ مِنْ بَوْلِ الْأُنْثَى وَيُنْضَحُ مِنْ بَوْلِ الذَّكَرِ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْن مَاجَه
Hadith in Urdu
لبابہ بنت حارث ؓ بیان کرتی ہیں ، حسین بن علی ؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گود میں تھے ، انہوں نے آپ کے کپڑے پر پیشاب کر دیا ، میں نے عرض کیا ، آپ دوسرا کپڑا پہن لیں ، اور اپنا ازار مجھے دے دیں تاکہ میں اسے دھو دوں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ صرف لڑکی کے پیشاب سے کپڑا دھویا جاتا ہے ، اور لڑکے کے پیشاب سے کپڑے پر چھینٹے مارے جاتے ہیں ۔‘‘ ، رواہ احمد و ابوداؤد و ابن ماجہ ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الطَّهَارَة
- Takhreej صحیح ، رواہ احمد (6 / 339 ، 340 ح 27416) و ابوداؤد (375) و ابن ماجہ (522) [و صححہ ابن خزیمۃ (282) و الحاکم (1 / 166) و وافقہ الذھبی] ۔