6-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 6
حدیث نمبر 1902
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ایک بدکار عورت کو بخش دیا گیا کہ وہ کنویں کے کنارے ایک کتے کے پاس سے گزری جو کہ اپنی زبان باہر نکالے ہانپ رہا تھا ، قریب تھا کہ شدت پیاس اسے…...
Hadith No: 1902
حدیث نمبر 1903
ابن عمر ؓ اور ابوہریرہ ؓ بیان کرتےہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ایک عورت کو ایک بلی کی وجہ سے عذاب میں مبتلا کیا گیا ، اس نے اسے باندھ رکھا تھا ، حتیٰ کہ وہ بھوک کی وجہ سے مر گئی ،…...
Hadith No: 1903
حدیث نمبر 1904
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ایک آدمی ایک درخت کی شاخ کے پاس سے گزرا جو کہ راہ گزر پر تھی ، اس نے کہا : میں اسے مسلمانوں کی راہ سے ہٹا دیتا ہوں تاکہ یہ انہیں تکلیف…...
Hadith No: 1904
حدیث نمبر 1905
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ میں نے ایک آدمی کو ، ایک درخت کی وجہ سے ، جنت میں ادھر ادھر پھرتے دیکھا کہ اس نے راہ گزر سے اسے کاٹ دیا تھا جو کہ لوگوں کے لیے تکلیف…...
Hadith No: 1905
حدیث نمبر 1906
ابوبرزہ ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے نبی ! مجھے کوئی نفع مند چیز بتائیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ مسلمانوں کی گزر گاہ سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دے ۔‘‘ عنقریب ہم عدی بن حاتم سے مروی…...
Hadith No: 1906
حدیث نمبر 1907
عبداللہ بن سلام ؓ بیان کرتے ہیں ، جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو میں بھی (آپ کی زیارت کے لیے) آیا ، جب میں نے غور کے ساتھ آپ کا چہرہ مبارک دیکھا تو میں نے پہچان لیا کہ آپ کا چہرہ کسی جھوٹے…...
Hadith No: 1907
حدیث نمبر 1908
عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ رحمن کی عبادت کرو ، کھانا کھلاؤ اور سلام عام کرو ، تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ ۔...
Hadith No: 1908
حدیث نمبر 1909
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ بے شک صدقہ ، رب کے غضب کو ختم کرتا ہے اور بری موت کو دور کرتا ہے ۔‘‘...