1907 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1907
Hadith in Arabic
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ جِئْتُ فَلَمَّا تَبَيَّنْتُ وَجْهَهُ عَرَفْتُ أَنَّ وَجْهَهُ لَيْسَ بِوَجْهِ كَذَّابٍ. فَكَانَ أَوَّلُ مَا قَالَ: «أَيُّهَا النَّاسُ أَفْشُوا السَّلَامَ وَأَطْعِمُوا الطَّعَامَ وَصِلُوا الْأَرْحَامَ وَصَلُّوا بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِسَلام» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَه والدارمي
Hadith in Urdu
عبداللہ بن سلام ؓ بیان کرتے ہیں ، جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو میں بھی (آپ کی زیارت کے لیے) آیا ، جب میں نے غور کے ساتھ آپ کا چہرہ مبارک دیکھا تو میں نے پہچان لیا کہ آپ کا چہرہ کسی جھوٹے شخص کا چہرہ نہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب سے پہلے فرمایا :’’ لوگو ! اسلام عام کرو ، کھانا کھلاؤ ، صلہ رحمی کرو اور رات کے وقت ، جبکہ لوگ سو رہے ہوں ، نماز پڑھو ، (اس طرح) تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الزَّكَاة
- Takhreej اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی (2485 وقال : صحیح) و ابن ماجہ (1334) و الدارمی (1 / 340 ۔ 341 ح 1668) ۔