3-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 3
حدیث نمبر 401
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جب تم لباس پہنو اور جب تم وضو کرو تو اپنی دائیں طرف سے شروع کرو ۔‘‘...
Hadith No: 401
حدیث نمبر 402
سعید بن زید ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص وضو کرتے وقت بسم اللہ نہ پڑھے اس کا وضو نہیں ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ ۔...
Hadith No: 402
حدیث نمبر 404
اور دارمی نے ابوسعید خدری عن ابیہ کی سند سے روایت کیا ہے ، اور اس کے شروع میں اضافہ کیا ہے :’’ جس کا وضو نہیں اس کی نماز نہیں ۔‘‘ ۔...
Hadith No: 404
حدیث نمبر 405
لقیط بن صبرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! مجھے وضو کے متعلق بتائیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ وضو اچھی طرح کرو ، انگلیوں کے درمیان خلال کرو اور روزہ کی حالت کے علاوہ ناک میں…...
Hadith No: 405
حدیث نمبر 406
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جب تم وضو کرو تو اپنے ہاتھوں اور اپنے پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرو ۔‘‘ ترمذی ، ابن ماجہ نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے ، اور ترمذی نے فرمایا :…...
Hadith No: 406
حدیث نمبر 407
مستورد بن شداد ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو فرماتے تو اپنی چھوٹی انگلی کے ساتھ پاؤں کی انگلیوں کو خوب ملتے ۔ ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ…...
Hadith No: 407
حدیث نمبر 408
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو فرماتے تو چلو میں پانی لے کر ٹھوڑی کے نیچے داخل کرتے اور اس سے اپنی داڑھی کا خلال کرتے ، اور فرماتے :’’ میرے رب نے مجھے اسی طرح حکم فرمایا ہے ۔‘‘...