410 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 410
Hadith in Arabic
وَعَنْ أَبِي حَيَّةَ قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا تَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ حَتَّى أَنْقَاهُمَا ثُمَّ مَضْمَضَ ثَلَاثًا واستنشق ثَلَاثًا وَغسل وَجهه ثَلَاثًا وذراعيه ثَلَاثًا وَمسح بِرَأْسِهِ مرّة ثمَّ غسل قَدَمَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ثُمَّ قَامَ فَأَخَذَ فَضْلَ طَهُورِهِ فَشَرِبَهُ وَهُوَ قَائِمٌ ثُمَّ قَالَ أَحْبَبْتُ أَنْ أريكم كَيفَ كَانَ طَهُورِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ
Hadith in Urdu
ابوحیہ ؒ بیان کرتے ہیں ، میں نے علی ؓ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا تو اپنے ہاتھ دھوئے اور انہیں خوب اچھی طرح صاف کیا ، پھر تین مرتبہ کلی کی ، تین بار ناک صاف کی ، تین بار چہرہ دھویا ، تین بار بازو دھوئے ، ایک مرتبہ سر کا مسح کیا ، پھر ٹخنوں تک پاؤں دھوئے ، پھر کھڑے ہوئے اور وضو سے بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پیا ، پھر فرمایا : میں نے چاہا کہ تمہیں دکھاؤں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو کیسے تھا ۔ ، رواہ الترمذی و النسائی ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الطَّهَارَة
- Takhreej صحیح ، رواہ الترمذی (48) و النسائی (1 / 70 ، 71 ح 96) [و ابوداؤد : 116] ۔