4-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 4
حدیث نمبر 844
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی نماز (بسم اللہ الرحمن الرحیم) سے شروع کیا کرتے تھے ۔ ترمذی ، اور انہوں نے فرمایا : اس حدیث کی سند قوی نہیں ۔ ، رواہ الترمذی ۔...
Hadith No: 844
حدیث نمبر 845
وائل بن حجر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سنا کہ آپ نے (غیر المغضوب علیھم ولا الضالین) پڑھا تو بلند آواز سے ’’ آمین ‘‘ کہا ۔ ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و الدارمی و ابن ماجہ ۔...
Hadith No: 845
حدیث نمبر 846
ابوزہیر نمیری ؓ بیان کرتے ہیں ، ہم ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نکلے تو ہم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو بڑی عاجزی کے ساتھ اللہ سے دعا کر رہا تھا ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اگر…...
Hadith No: 846
حدیث نمبر 847
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز مغرب کی دو رکعتوں میں سورۂ اعراف تلاوت فرمائی ۔ ، رواہ النسائی ۔...
Hadith No: 847
حدیث نمبر 848
عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں دوران سفر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کی مہار تھام کر آگے آگے چلا کرتا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ عقبہ ! کیا میں تمہیں پڑھی جانے والی دو بہترین سورتیں…...
Hadith No: 848
حدیث نمبر 849
جابر بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کی رات نماز مغرب میں سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص تلاوت کیا کرتے تھے ۔...
Hadith No: 849
حدیث نمبر 850
ابن ماجہ نے اسے ابن عمر ؓ سے روایت کیا ہے ، لیکن انہوں نے جمعہ کی رات کا ذکر نہیں کیا ۔...
Hadith No: 850
حدیث نمبر 851
عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ، مغرب کے بعد دو رکعتوں میں اور فجر سے پہلے دو رکعتوں میں ، سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص اتنی مرتبہ پڑھتے ہوئے سنا کہ میں شمار نہیں کر سکتا ۔...