848 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 848

Hadith in Arabic

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: كُنْتُ أَقُودُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَتَهُ فِي السَّفَرِ فَقَالَ لِي: «يَا عُقْبَةُ أَلَا أُعَلِّمُكَ خَيْرَ سُورَتَيْنِ قُرِئَتَا؟» فَعَلَّمَنِي (قُلْ أَعُوذُ بِرَبّ الفلق) و (قل أَعُود بِرَبّ النَّاس) قَالَ: فَلَمْ يَرَنِي سَرَرْتُ بِهِمَا جَدًّا فَلَمَّا نَزَلَ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ صَلَّى بِهِمَا صَلَاةَ الصُّبْحِ لِلنَّاسِ فَلَمَّا فَرَغَ الْتَفَتَ إِلَيَّ فَقَالَ: «يَا عُقْبَةَ كَيْفَ رَأَيْتَ؟» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ

Hadith in Urdu

عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں دوران سفر رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اونٹنی کی مہار تھام کر آگے آگے چلا کرتا تھا ، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ عقبہ ! کیا میں تمہیں پڑھی جانے والی دو بہترین سورتیں نہ سکھاؤں ؟‘‘ آپ نے سورۃ الفلق اور سورۃ الناس مجھے سکھائیں ، راوی بیان کرتے ہیں ، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سورتوں کی وجہ سے مجھے زیادہ خوش نہ دیکھا ، پس جب آپ نماز صبح کے لیے تشریف لائے تو آپ نے نماز فجر پڑھاتے ہوئے یہی دو سورتیں تلاوت فرمائیں ، جب نماز سے فارغ ہوئے تو میری طرف توجہ کرتے ہوئے فرمایا :’’ عقبہ ! تم نے (ان سورتوں کی عظمت کو) کیسے دیکھا ؟‘‘ ، رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی ۔

Hadith in English

.

Previous

No.848 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab كتاب الصَّلَاة
  • Takhreej اسنادہ حسن ، رواہ احمد (4 / 149 ح 17483) و ابوداؤد (1462) و النسائی (2 / 158 ح 954) [و صححہ ابن حبان (1776 ، 1777) و الحاکم (2 / 540) و وافقہ الذھبی] * و للحدیث طریق آخر عند مسلم (814)، (1891) وغیرہ ۔