4-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 4
حدیث نمبر 834
براء ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز عشاء میں (والتین والزیتون ) پڑھتے ہوئے سنا ، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ خوش الحان کوئی اور نہیں سنا ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 834
حدیث نمبر 835
جابر بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز فجر میں (ق والقرآن المجید ،،،،،) اور اس طرح کی سورتیں پڑھا کرتے تھے ، اور اس (یعنی نماز فجر) کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باقی نمازیں مختصر ہوتی تھیں ۔…...
Hadith No: 835
حدیث نمبر 836
عمرو بن حریث ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز فجر میں (واللیل اذا عسعس ،،،،) پڑھتے ہوئے سنا ۔ رواہ مسلم ۔...
Hadith No: 836
حدیث نمبر 837
عبداللہ بن سائب ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں مکہ میں نماز فجر پڑھائی تو آپ نے سورۂ مومنون شروع کی حتیٰ کہ موسیٰ و ہارون علیہم السلام کا ذکر آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رونے کی وجہ…...
Hadith No: 837
حدیث نمبر 838
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے روز نماز فجر کی پہلی رکعت میں سورۂ سجدہ اور دوسری رکعت میں سورۂ دہر پڑھا کرتے تھے ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 838
حدیث نمبر 839
عبیداللہ بن ابی رافع بیان کرتے ہیں ، مروان ابوہریرہ ؓ کو مدینہ کا خلیفہ مقرر کر کے خود مکہ تشریف لے گئے ، چنانچہ انہوں نے ہمیں نماز جمعہ پڑھائی تو انہوں نے پہلی رکعت میں سورۃ الجمعہ اور دوسری رکعت میں سورۃ المنافقون پڑھی تو پھر انہوں نے…...
Hadith No: 839
حدیث نمبر 840
نعمان بن بشیر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز عیدین اور نماز جمعہ میں سورۃ الاعلی اور سورۃ الغاشیہ پڑھا کرتے تھے ، اور انہوں نے فرمایا : اگر عید جمعہ کے روز آ جاتی تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم…...
Hadith No: 840
حدیث نمبر 841
عبیداللہ ؒ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب ؓ نے ابوواقدلیشی ؓ سے دریافت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الاضحی اور عید الفطر میں کون سی سورتیں تلاوت کیا کرتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دونوں…...
Hadith No: 841
حدیث نمبر 842
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فجر کی دو رکعتوں (سنتوں) میں سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص تلاوت فرمائی ۔ رواہ مسلم ۔...