22-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 22
حدیث نمبر 4534
انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسعد بن زرارہ ؓ کو شوکہ (یہ سرخ بادہ ہے جو غلبہ خون سے پیدا ہوتا ہے) کی بیماری میں داغ دیا ۔ ترمذی ، اور فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ ، رواہ الترمذی ۔...
Hadith No: 4534
حدیث نمبر 4535
زید بن ارقم ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ ہم قسط بحری اور زیتون سے نمونیہ کا علاج کریں ۔ رواہ الترمذی ۔...
Hadith No: 4535
حدیث نمبر 4536
زید بن ارقم ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نمونیہ کے علاج کے لیے زیتون اور ورس (بوٹی) کی تعریف کیا کرتے تھے ۔ رواہ الترمذی ۔...
Hadith No: 4536
حدیث نمبر 4537
اسماء بنت عمیس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا ، تم جلاب کے لیے کونسی دوا استعمال کرتی ہو ؟ میں نے عرض کیا : شبرم (چنے کی طرح ایک دانہ ہے جو کہ بہت گرم ہے ، اس کا…...
Hadith No: 4537
حدیث نمبر 4538
ابودرداء ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ بے شک اللہ نے بیماری اتاری ہے تو اس نے دوائی بھی اتاری ہے اور اس نے ہر بیماری کے لیے دوائی بنائی ہے ، تم علاج معالجہ کرو اور حرام چیز کے ساتھ…...
Hadith No: 4538
حدیث نمبر 4539
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حرام چیز کو بطور دوا استعمال کرنے سے بھی منع فرمایا ہے ۔ ، رواہ احمد و ابوداؤد و الترمذی و ابن ماجہ ۔...
Hadith No: 4539
حدیث نمبر 4540
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خادمہ سلمی ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : جس شخص نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درد سر کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہی فرمایا کہ ’’ پچھنے لگاؤ ۔‘‘…...
Hadith No: 4540
حدیث نمبر 4541
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خادمہ سلمی ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تلوار وغیرہ یا کسی اور طرح کوئی بھی زخم آ جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے اس پر مہندی لگانے کا حکم فرماتے ۔ رواہ…...