4-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 4
حدیث نمبر 1434
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ۔ جب عید کا دن ہوتا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (عید گاہ آتے جاتے) راستہ تبدیل کیا کرتے تھے ۔ رواہ البخاری ۔...
Hadith No: 1434
حدیث نمبر 1435
براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں ، قربانی کے دن نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں خطاب کیا تو فرمایا :’’ آج کے دن ہم پہلے نماز پڑھیں گے پھر واپس جا کر قربانی کریں گے ۔ جس نے ایسے کیا تو اس نے سنت کے مطابق…...
Hadith No: 1435
حدیث نمبر 1436
جندب بن عبداللہ البجلی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص نماز عید سے پہلے قربانی کر لے تو وہ اس کی جگہ دوسری قربانی کرے ، اور جو شخص نماز عید کے بعد ذبح کرے تو اسے اللہ کے…...
Hadith No: 1436
حدیث نمبر 1437
براء ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جس شخص نے نماز عید سے پہلے ذبح کر لیا تو اس نے محض اپنی ذات کی خاطر ذبح کیا ، اور جس نے نماز عید کے بعد ذبح کیا تو اس کی قربانی…...
Hadith No: 1437
حدیث نمبر 1438
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گائے اور اونٹ عید گاہ میں ذبح کیا کرتے تھے ۔ رواہ البخاری ۔...
Hadith No: 1438
حدیث نمبر 1439
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو ان (اہل مدینہ) کے دو دن تھے جن میں وہ کھیل کود کیا کرتے تھے ۔ آپ نے دریافت فرمایا :’’ یہ دو دن کیا ہیں ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا : ہم دور…...
Hadith No: 1439
حدیث نمبر 1440
بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الفطر کے روز کچھ کھا کر عید گاہ جایا کرتے تھے اور عید الاضحی کے روز نماز عید پڑھنے کے بعد کچھ کھایا کرتے تھے ۔ ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی ۔...
Hadith No: 1440
حدیث نمبر 1441
کثیر بن عبداللہ اپنے باپ سے اور وہ (کثیر) کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز عیدین میں پہلی رکعت میں قراءت سے پہلے سات اور دوسری رکعت میں قراءت سے پہلے پانچ تکبیریں کہیں ۔ ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ…...