4-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 4
حدیث نمبر 1404
سائب بن یزید ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر ؓ و عمر ؓ کے دور میں جمعہ کے روز جب امام منبر پر بیٹھ جاتا تب پہلی اذان کہی جاتی تھی ، پس جب عثمان ؓ کا دور آیا ۔ اور لوگ…...
Hadith No: 1404
حدیث نمبر 1405
جابر بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دو خطبے دیا کرتے تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے درمیان بیٹھتے تھے ۔ آپ قرآن پڑھتے اور لوگوں کو وعظ و نصیحت فرماتے تھے ۔ آپ کا خطبہ اور…...
Hadith No: 1405
حدیث نمبر 1406
عمار ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :’’ بیشک آدمی کی نماز کا لمبا ہونا اور اس کے خطبے کا مختصر ہونا اس کے فقیہ ہونے کی علامت ہے ۔ تم نماز لمبی کرو اور خطبہ مختصر کرو…...
Hadith No: 1406
حدیث نمبر 1407
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرماتے تو آپ کی آنکھیں سرخ ہو جاتیں ، آواز بلند ہو جاتی اور غصہ شدید ہو جاتا ، حتیٰ کہ یہ کیفیت ہو جاتی گویا آپ کسی حملہ آور لشکر سے آگاہ کرتے…...
Hadith No: 1407
حدیث نمبر 1408
یعلیٰ بن امیہ ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منبر پر یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا :’’ وہ (جہنمی) کہیں گے اے مالک ! (دربان دوزخ) تیرا رب ہمیں موت ہی دے دے ۔‘‘ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 1408
حدیث نمبر 1409
ام شام بن حارثہ بن نعمان ؓ بیان کرتی ہیں ، میں نے سورۂ ق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سن سن کر یاد کی ، آپ ہر جمعہ جب منبر پر لوگوں سے خطاب فرماتے تو اسے پڑھا کرتے تھے ۔ رواہ مسلم ۔...
Hadith No: 1409
حدیث نمبر 1410
عمرو بن حریث ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمعہ کے دن خطاب فرمایا تو آپ کے سر پر سیاہ پگڑی تھی جبکہ آپ نے اس کے دونوں کنارے (پلو) اپنے کندھوں کے درمیان لٹکائے ہوئے تھے ۔ رواہ مسلم ۔...
Hadith No: 1410
حدیث نمبر 1411
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ کے دوران فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی شخص جمعہ کے دن دوران خطبہ میں مسجد میں آئے تو وہ دو مختصر رکعتیں پڑھے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔...