11-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 11
حدیث نمبر 2889
ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ناپ اہل مدینہ کا معتبر ہے جبکہ وزن اہل مکہ کا معتبر ہے ۔‘‘ رواہ ابوداؤد و النسائی ۔...
Hadith No: 2889
حدیث نمبر 2890
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ناپ تول والوں کو فرمایا :’’ بلاشبہ دو کام تمہارے ذمہ ایسے لگائے گئے ہیں ، جن (میں کمی بیشی) کی وجہ سے تم سے پہلی قومیں ہلاکت کا شکار ہوئیں ۔‘‘ ، رواہ الترمذی…...
Hadith No: 2890
حدیث نمبر 2891
ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص کسی چیز کے بارے میں بیع سلم کرے تو وہ اس پر قبضہ کرنے سے پہلے اسے کسی اور کو نہ دے ۔‘‘ رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ ۔...
Hadith No: 2891
حدیث نمبر 2892
معمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص ذخیرہ اندوزی کرتا ہے وہ گناہ گار ہے ۔‘‘ اور ہم عمر ؓ سے مروی حدیث :’’ بنو نضیر کے اموال ‘‘ کو ان شاء اللہ تعالیٰ باب الفی میں ذکر کریں…...
Hadith No: 2892
حدیث نمبر 2893
عمر ؓ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ (بازار میں) غلہ لانے والوں کو رزق دیا جاتا ہے ، جبکہ ذخیرہ اندوز ملعون ہے ۔‘‘ رواہ ابن ماجہ و الدارمی ۔...
Hadith No: 2893
حدیث نمبر 2894
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں قیمتیں چڑھ گئیں تو صحابہ نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! آپ ہمارے لیے قیمتیں مقرر فرما دیں ، تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ بے شک اللہ ہی…...
Hadith No: 2894
حدیث نمبر 2895
عمر بن خطاب ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جو شخص مسلمانوں پر غلہ روک دے (ذخیرہ اندوزی کرے) تو اللہ اس پر جذام کا مرض اور افلاس مسلط کر دیتا ہے ۔‘‘ ابن ماجہ ، بیہقی…...
Hadith No: 2895
حدیث نمبر 2896
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص قیمت بڑھانے کے لیے چالیس روز تک ذخیرہ اندوزی کرتا ہے تو وہ اللہ سے لاتعلق ہوا ، اور اللہ تعالیٰ اس سے لاتعلق ہوا ۔‘‘ رواہ رزین ۔...