11-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 11
حدیث نمبر 2859
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ زائد از ضرورت پانی فروخت نہ کیا جائے تاکہ اس کے ذریعے گھاس فروخت کی جائے ۔‘‘ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 2859
حدیث نمبر 2860
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اناج کے ایک ڈھیر کے پاس سے گزرے تو آپ نے اپنا ہاتھ اس میں داخل کیا تو آپ کی انگلیاں نم ہو گئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اناج والے !…...
Hadith No: 2860
حدیث نمبر 2861
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (غیر معین اشیاء میں) استثنا کرنے سے منع فرمایا ، البتہ اگر وہ (مستثنیٰ چیز) معلوم ہو تو جائز ہے ۔ ، رواہ الترمذی ۔...
Hadith No: 2861
حدیث نمبر 2862
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوروں کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ (پک کر) سیاہ ہو جائیں اور دانوں (غلہ اناج وغیرہ) کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ (پک کر) سخت ہو جائیں ۔‘‘ امام ترمذی اور…...
Hadith No: 2862
حدیث نمبر 2863
ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قرض کے ساتھ قرض کی بیع کو ممنوع قرار دیا ہے ۔ رواہ الدارقطنی ۔...
Hadith No: 2863
حدیث نمبر 2864
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیعانہ لے کر بیع کرنے سے منع فرمایا ۔ ، رواہ امالک و ابوداؤد و ابن ماجہ ۔...
Hadith No: 2864
حدیث نمبر 2865
علی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجبورو بے بس شخص کی بیع سے ، دھوکے کی بیع سے اور پھلوں کی بیع سے اس سے پہلے کہ وہ پک جائیں منع فرمایا ہے ۔ رواہ ابوداؤد ۔...
Hadith No: 2865
حدیث نمبر 2866
انس ؓ بیان کرتے ہیں کلاب قبیلے کے ایک آدمی نے نر سے جفتی کرانے کی اجرت کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو آپ نے اسے منع کیا ، تو اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ہم تو جفتی…...