2867 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2867
Hadith in Arabic
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ مَا ليسَ عندِي. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ فِي رِوَايَةٍ لَهُ وَلِأَبِي دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ: قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ يَأْتِينِي الرَّجُلُ فَيُرِيدُ مِنِّي الْبَيْعَ وَلَيْسَ عِنْدِي فَأَبْتَاعُ لَهُ مِنَ السُّوقِ قَالَ: «لَا تبِعْ مَا ليسَ عندَكَ»
Hadith in Urdu
حکیم بن حزام ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسی چیز بیچنے سے مجھے منع فرمایا جو میرے پاس موجود نہ ہو ۔ ترمذی ۔ ترمذی کی ایک دوسری روایت اور ابوداؤد اور نسائی کی ایک روایت میں ہے ، وہ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! کوئی آدمی میرے پاس آتا ہے اور مجھ سے کوئی چیز خریدنا چاہتا ہے ، لیکن وہ میرے پاس نہیں ہوتی تو میں اسے بازار سے خرید دیتا ہوں ، (تو کیا یہ جائز ہے ؟) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو چیز تیرے پاس نہ ہو اسے نہ بیچ ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كِتَابُ الْبُيُوعِ
- Takhreej اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی (1232 ۔ 1233 وقال : حسن) و ابوداؤد (3503) و النسائی (7 / 289 ح 4717) و الروایۃ الثانیۃ فی مصابیح السنۃ (2101) ۔