2894 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2894

Hadith in Arabic

وَعَن أنس قَالَ: غَلَا السِّعْرُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ سَعِّرْ لَنَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّازِقُ وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى رَبِّي وَلَيْسَ أحد مِنْكُم يطلبنني بمظلة بِدَمٍ وَلَا مَالٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارِمِيُّ

Hadith in Urdu

انس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانے میں قیمتیں چڑھ گئیں تو صحابہ نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! آپ ہمارے لیے قیمتیں مقرر فرما دیں ، تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ بے شک اللہ ہی قیمتیں مقرر کرنے والا ہے ، وہی تنگی و کشادگی کا مالک اور رزق دینے والا ہے ، اور میں امید کرتا ہوں کہ میں اس حال میں اپنے رب سے ملاقات کروں کہ تم میں سے کوئی خون اور مال کے متعلق مجھ سے مطالبہ نہ کرتا ہو ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ ۔

Hadith in English

.

Previous

No.2894 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab كِتَابُ الْبُيُوعِ
  • Takhreej اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی (1314 وقال : حسن صحیح) و ابوداؤد (3451) و ابن ماجہ (2200) و الدارمی (2 / 249 ح 2548) ۔