7-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 7
حدیث نمبر 2056
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ پیر اور جمعرات کے روز اعمال پیش کیے جاتے ہیں ، لہذا میں پسند کرتا ہوں کہ میرا عمل اس حال میں پیش کیا جائے کہ میں روزے سے ہوں ۔‘‘ ، رواہ الترمذی…...
Hadith No: 2056
حدیث نمبر 2057
ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اے ابوذر ! جب تم مہینے میں تین روزے رکھو تو تیرہ ، چودہ ، اور پندرہ کا روزہ رکھو ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و النسائی ۔...
Hadith No: 2057
حدیث نمبر 2058
عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ماہ کے شروع میں تین روزے رکھا کرتے تھے اور آپ کم ہی جمعہ کے دن روزہ چھوڑا کرتے تھے ۔ ترمذی ، نسائی اور ابوداؤد نے تین دن تک روایت کیا ہے ۔ ،…...
Hadith No: 2058
حدیث نمبر 2059
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی ماہ ہفتہ ، اتوار اور پیر کا روزہ رکھتے تو دوسرے ماہ منگل ، بدھ اور جمعرات کا روزہ رکھتے تھے ۔ ۔...
Hadith No: 2059
حدیث نمبر 2060
ام سلمہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے حکم فرمایا کرتے تھے کہ میں ہر ماہ تین روزے رکھوں ، ان کی ابتدا پیر سے ہو یا جمعرات سے ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔...
Hadith No: 2060
حدیث نمبر 2061
مسلم قرشی ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا یا آپ سے ہمیشہ روزہ رکھنے کے متعلق مسئلہ دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ بے شک تیرے گھر والوں کا تجھ پر…...
Hadith No: 2061
حدیث نمبر 2062
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفہ (نو ذوالحجہ) کے دن میدان عرفات میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ۔ ، رواہ ابوداؤد ۔...
Hadith No: 2062
حدیث نمبر 2063
عبداللہ بن بسر اپنی بہن صماء سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ہفتہ کے دن روزہ نہ رکھو الا ّ یہ کہ اس روز اور کوئی ایسا روزہ آ جائے جو تم پر فرض کیا گیا ہے ، اگر تم میں…...