7-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 7
حدیث نمبر 2046
معاذہ عدویہ ؓ سےروایت ہے کہ انہوں نے عائشہ ؓ سے دریافت کیا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ماہ تین دن روزہ رکھا کرتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا : ہاں ، پھر میں نے ان سے پوچھا : آپ مہینے کے کون سے ایام…...
Hadith No: 2046
حدیث نمبر 2047
ابوایوب انصاری ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص رمضان کے روزے رکھے ، پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو گویا اس نے زمانہ بھر کے ( مسلسل ) روزے…...
Hadith No: 2047
حدیث نمبر 2048
ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید الفطر اور عید الاضحی کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 2048
حدیث نمبر 2049
ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ عید الفطر اور عید الاضحی کے دو ایام میں روزہ رکھنا جائز نہیں ۔‘‘ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 2049
حدیث نمبر 2050
نبیشہ ہذلی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ایام تشریق (۱۱ ، ۱۲ ، ۱۳ ذوالحجہ) کھانے پینے اور اللہ کا ذکر کرنے کے دن ہیں ۔‘‘ رواہ مسلم ۔...
Hadith No: 2050
حدیث نمبر 2051
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تم میں سے کوئی صرف جمعہ کے دن روزہ نہ رکھے ، الاّ یہ کہ وہ اس سے پہلے یا اس کے بعد روزہ رکھے ۔‘‘ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 2051
حدیث نمبر 2052
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تم راتوں میں سے صرف شب جمعہ کو قیام کے لیے خاص کرو نہ دنوں میں سے جمعہ کے دن کو روزہ کے لیے خاص کرو الاّ یہ کہ وہ (جمعہ کا دن) تم…...
Hadith No: 2052
حدیث نمبر 2053
ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص دوران جہاد ایک دن روزہ رکھتا ہے تو اللہ اس شخص کو ستر سال کی مسافت کے برابر جہنم سے دور کر دیتا ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔...