4-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 4
حدیث نمبر 1284
ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے ۔ ترمذی ، اور ابن ماجہ نے یہ اضافہ نقل کیا ہے : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر ہی دو خفیف رکعتیں پڑھا کرتے تھے ۔…...
Hadith No: 1284
حدیث نمبر 1285
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک وتر پڑھا کرتے تھے پھر آپ بیٹھ کر دو رکعتیں پڑھتے ، اور جب آپ رکوع کرنا چاہتے تو پھر کھڑے ہو کر رکوع کرتے تھے ۔ ، رواہ ابن ماجہ ۔...
Hadith No: 1285
حدیث نمبر 1286
ثوبان ؓ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ یہ بیداری ایک مشکل اور گراں کام ہے ، جب تم میں سے کوئی شخص وتر پڑھ لے تو وہ دو رکعت ادا کرے ، اگر وہ رات…...
Hadith No: 1286
حدیث نمبر 1287
ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دو رکعتیں وتروں کے بعد بیٹھ کر ادا کرتے تھے ، اور آپ ان میں سورۃ الزلزال اور سورۃ الکافرون پڑھا کرتے تھے ۔ ، رواہ احمد ۔...
Hadith No: 1287
حدیث نمبر 1288
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب (دوران نماز) کسی کے لیے بددعا یا کسی کے لیے دعا کا ارادہ فرماتے تو آپ رکوع کے بعد دعا کرتے ، بسا اوقات جب آپ ((سمع اللہ لمن حمدہ ، ربنا لک الحمد)) فرماتے تو…...
Hadith No: 1288
حدیث نمبر 1289
عاصم احول ؒ بیان کرتے ہیں ، میں نے انس بن مالک ؓ سے نماز میں قنوت کے متعلق دریافت کیا کہ وہ رکوع سے پہلے تھا یا اس کے بعد ؟ انہوں نے فرمایا : رکوع سے پہلے تھا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (فرض…...
Hadith No: 1289
حدیث نمبر 1290
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ظہر ، عصر ، مغرب ، عشاء اور فجر کی آخری رکعت میں رکوع کے بعد ایک ماہ تک مسلسل دعائے قنوت فرمائی ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنو سلیم ، رِعل…...
Hadith No: 1290
حدیث نمبر 1291
انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ماہ تک دعائے قنوت فرمائی ، پھر اسے ترک کر دیا ۔ ، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔...