1288 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1288

Hadith in Arabic

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَدْعُوَ عَلَى أَحَدٍ أَوْ يَدْعُوَ لِأَحَدٍ قَنَتَ بَعْدَ الرُّكُوعِ فَرُبَّمَا قَالَ إِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ: اللَّهُمَّ أَنْج الْوَلِيد بن الْوَلِيد وَسَلَمَة ابْن هِشَام وَعَيَّاش بن رَبِيعَةَ اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَكَ عَلَى مُضَرَ وَاجْعَلْهَا سِنِينَ كَسِنِي يُوسُفَ يَجْهَرُ بِذَلِكَ وَكَانَ يَقُولُ فِي بَعْضِ صَلَاتِهِ: اللَّهُمَّ الْعَنْ فُلَانًا وَفُلَانًا لِأَحْيَاءٍ مِنَ الْعَرَبِ حَتَّى أَنْزَلَ اللَّهُ: (لَيْسَ لَك من الْأَمر شَيْء) الْآيَة)

Hadith in Urdu

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب (دوران نماز) کسی کے لیے بددعا یا کسی کے لیے دعا کا ارادہ فرماتے تو آپ رکوع کے بعد دعا کرتے ، بسا اوقات جب آپ ((سمع اللہ لمن حمدہ ، ربنا لک الحمد)) فرماتے تو پھر یوں دعا فرماتے :’’ اے اللہ ! ولید بن ولید ،سلمہ بن ہشام اور عیاش بن ابی ربیعہ ؓ کو (کفار کی قید سے) رہائی عطا فرما ، اے اللہ ! قبیلہ مضر کی سخت گرفت فرما ، ان پر یوسف ؑ کے دور جیسا قحط مسلط فرما ۔‘‘ آپ بلند آواز سے یہ دعا کیا کرتے تھے ، اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بعض نمازوں میں ایسے بھی کہا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! عرب کے فلاں فلاں قبیلے پر لعنت فرما ۔‘‘ حتیٰ کہ اللہ نے یہ آیت نازل فرما دی :’’ آپ کو اس معاملے میں کوئی اختیار حاصل نہیں ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Hadith in English

.

Previous

No.1288 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Baab بَاب الْقُنُوت
  • Kitab كتاب الصَّلَاة
  • Takhreej متفق علیہ ، رواہ البخاری (4590) و مسلم (294 / 675)، (1540) ۔