3-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 3
حدیث نمبر 441
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس آدمی کے متعلق مسئلہ دریافت کیا گیا جو (اپنے جسم یا کپڑوں پر) نمی پاتا ہے لیکن اسے احتلام یاد نہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ وہ غسل کرے گا…...
Hadith No: 441
حدیث نمبر 442
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جب مرد کی شرم گاہ عورت کی شرم گاہ میں داخل ہو جائے تو غسل واجب ہو جاتا ہے ، میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے کیا تو ہم…...
Hadith No: 442
حدیث نمبر 443
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ہر بال کے نیچے جنابت ہے ، بال دھوؤ اور جسم کو صاف کرو ۔‘‘ ابوداؤد ، ترمذی ، ابن ماجہ ۔ امام ترمذی ؒ نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ، حارث…...
Hadith No: 443
حدیث نمبر 444
علی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جس شخص نے بال برابر جائے جنابت چھوڑ دی اور اسے نہ دھویا تو اسے جہنم میں اس اس طرح کی سزا دی جائے گی ۔‘‘ علی ؓ نے فرمایا : میں نے اسی…...
Hadith No: 444
حدیث نمبر 445
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غسل کے بعد وضو نہیں کیا کرتے تھے ۔...
Hadith No: 445
حدیث نمبر 446
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطمی سے اپنا سر دھویا کرتے تھے جبکہ آپ جنبی ہوتے تھے ، آپ اسی پر اکتفا فرماتے اور اس پر پانی نہیں ڈالتے تھے ۔...
Hadith No: 446
حدیث نمبر 447
یعلیٰ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی شخص کو کھلے میدان میں (عریاں) غسل کرتے ہوئے دیکھا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف لائے اور اللہ کی حمد و ثنا بیان کی ، پھر فرمایا :’’ بے…...
Hadith No: 447
حدیث نمبر 448
ابی بن کعب ؓ بیان کرتے ہیں ، پانی (غسل) ، پانی (انزال) کی وجہ سے واجب ہوتا ہے ، اس بارے میں شروع اسلام میں رخصت تھی ، پھر اس سے منع کر دیا گیا ۔ ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و الدارمی ۔...