29-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 29
حدیث نمبر 6229
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص ثنیۃ المرار کی چوٹی پر چڑھے گا تو اس کے گناہ اس طرح ختم کر دیے جائیں گے جس طرح بنی اسرائیل کے گناہ ختم کر دیے گئے تھے ۔‘‘ بنو خزرج…...
Hadith No: 6229
حدیث نمبر 6230
ابن مسعود ؓ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ میرے بعد میرے دو صحابہ ابوبکر و عمر کی اقتدا کرنا ، عمار کی راہ پر چلنا ، ام عبد (عبداللہ بن مسعود ؓ) کی وصیت کو…...
Hadith No: 6230
حدیث نمبر 6231
علی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اگر میں کسی مشورہ کے بغیر کسی شخص کو امیر مقرر کرتا تو میں ابن ام عبد (عبداللہ بن مسعود ؓ) کو ان کا امیر مقرر کرتا ۔‘‘ رواہ الترمذی و ابن ماجہ ۔...
Hadith No: 6231
حدیث نمبر 6232
خیثمہ بن ابی سبرہ بیان کرتے ہیں ، میں مدینہ آیا تو میں نے اللہ سے درخواست کی وہ کسی صالح شخص کی ہم نشینی اختیار کرنے کی توفیق بخشے ، چنانچہ اس نے میرے لیے ابوہریرہ ؓ کی ہم نشینی میسر فرما دی ، میں ان کے پاس بیٹھ…...
Hadith No: 6232
حدیث نمبر 6233
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اچھا شخص ہے ابوبکر ، اچھا شخص ہے عمر ، اچھا شخص ہے ابوعبیدہ بن جراح ، اچھا شخص ہے اسید بن حضیر ، بہترین آدمی ہے ثابت بن قیس بن شماس ، بہترین…...
Hadith No: 6233
حدیث نمبر 6234
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جنت تین اشخاص ، علی ، عمار اور سلمان ؓ کی مشتاق ہے ۔‘‘ رواہ الترمذی ۔...
Hadith No: 6234
حدیث نمبر 6235
علی ؓ بیان کرتے ہیں ، عمر ؓ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اندر آنے کی اجازت طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ انہیں اجازت دے دو ۔ بہت ہی اچھے شخص کے لیے خوش آمدید ۔‘‘ ، رواہ الترمذی ۔...
Hadith No: 6235
حدیث نمبر 6236
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ عمار کو جب بھی دو امور میں سے کسی ایک کو پسند کرنے کا اختیار دیا گیا تو انہوں نے ان میں سے مشکل کام کو پسند کیا ۔‘‘ رواہ الترمذی ۔...