19-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 19
حدیث نمبر 4134
سلمان ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ٹڈیوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ وہ اللہ کا کثیر لشکر ہے ، میں اسے نہ کھاتا ہوں نہ حرام قرار دیتا ہوں ۔‘‘ ابوداؤد ،…...
Hadith No: 4134
حدیث نمبر 4135
زید بن خالد ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مرغ کو بُرا بھلا کہنے سے منع فرمایا ہے ، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ وہ نماز (کے وقت) کی اطلاع دیتا ہے ۔‘‘ ، رواہ فی شرح السنہ…...
Hadith No: 4135
حدیث نمبر 4136
زید بن خالد ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ مرغ کو بُرا بھلا نہ کہو ، کیونکہ وہ نماز کے لیے بیدار کرتا ہے ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد ۔...
Hadith No: 4136
حدیث نمبر 4137
عبدالرحمن بن ابی لیلی بیان کرتے ہیں ، ابولیلی ؓ نے کہا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جب گھر میں سانپ نکل آئے تو اسے کہو : ہم تجھے نوح اور سلیمان بن داؤد ؑ کے عہد کا حوالہ دیتے ہیں کہ تو ہمیں…...
Hadith No: 4137
حدیث نمبر 4138
عکرمہ ، ابن عباس ؓ سے روایت کرتے ہیں ، عکرمہ نے کہا : میں جانتا ہوں کہ انہوں نے اسے مرفوع بیان کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سانپوں کو مارنے کا حکم فرمایا کرتے تھے ، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا…...
Hadith No: 4138
حدیث نمبر 4139
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جب سے ہماری ان (سانپوں) سے لڑائی شروع ہوئی ہے ہم نے ان سے صلح نہیں کی ، اور جس نے ڈر کے پیشِ نظر ان میں سے کسی (سانپ) کو (مارے بغیر) چھوڑ…...
Hadith No: 4139
حدیث نمبر 4140
ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ہر قسم کے سانپ کو قتل کرو ، اور جو شخص ان کے انتقام سے ڈر گیا وہ مجھ سے نہیں ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔...
Hadith No: 4140
حدیث نمبر 4141
عباس ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! ہم چاہ زم زم کی صفائی کرنا چاہتے ہیں اور اس میں چھوٹے چھوٹے سانپ ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں مار ڈالنے کا حکم فرمایا ۔ رواہ ابوداؤد ۔...