18-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 18
حدیث نمبر 3887
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بڑا جھنڈا سیاہ رنگ کا تھا اور چھوٹا پرچم سفید رنگ کا تھا ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ ۔...
Hadith No: 3887
حدیث نمبر 3888
موسیٰ بن عبیدہ ، محمد بن قاسم کے آزاد کردہ غلام سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : محمد بن قاسم نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرچم کے متعلق پوچھنے کے لیے براء بن عازب ؓ کے پاس بھیجا تو انہوں نے فرمایا :’’…...
Hadith No: 3888
حدیث نمبر 3889
جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پرچم سفید رنگ کا تھا ۔ ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ ۔...
Hadith No: 3889
حدیث نمبر 3890
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیویوں کے بعد گھوڑوں سے بڑھ کر کوئی چیز محبوب نہیں تھی ۔ رواہ النسائی ۔...
Hadith No: 3890
حدیث نمبر 3891
علی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں عربی کمان تھی ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی دیکھا اس کے ہاتھ میں فارسی کمان تھی ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ یہ کیا ہے…...
Hadith No: 3891
حدیث نمبر 3892
کعب بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوہ تبوک کے لیے جمعرات کے روز روانہ ہوئے ، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعرات کے روز روانہ ہونا پسند فرماتے تھے ۔ رواہ البخاری ۔...
Hadith No: 3892
حدیث نمبر 3893
عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اگر لوگوں کو تنہا سفر کرنے کی ان خرابیوں کا علم ہو جائے جو مجھے معلوم ہیں تو کوئی سوار تنہا ایک رات کا بھی سفر نہ کرے ۔‘‘ رواہ البخاری ۔...
Hadith No: 3893
حدیث نمبر 3894
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جس قافلے کے ساتھ کتا اور گھنٹی ہو تو (رحمت کے) فرشتے اس کے ساتھ نہیں چلتے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔...