28-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 28
حدیث نمبر 5809
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، مدینے والوں کی لونڈیوں میں کوئی بھی لونڈی وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ پکڑتی اور وہ جہاں چاہتی آپ کو لے جاتی تھی ۔ رواہ البخاری ۔...
Hadith No: 5809
حدیث نمبر 5810
انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت تھی جس کی عقل کچھ کم تھی ، اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! مجھے آپ سے کچھ کام ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ام فلاں ! دیکھو ! جس گلی میں تم…...
Hadith No: 5810
حدیث نمبر 5811
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بدگو تھے نہ لعنت کرنے والے تھے ، اور نہ ہی گالی دیتے تھے ، ناراضی کے عالم میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بس یہی فرماتے :’’ اسے کیا ہوا ؟ اس کی پیشانی خاک…...
Hadith No: 5811
حدیث نمبر 5812
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا ، اللہ کے رسول ! مشرکوں کے لیے بددعا فرمائیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ مجھے لعنت کرنے کے لیے نہیں بھیجا گیا ، مجھے تو باعث رحمت…...
Hadith No: 5812
حدیث نمبر 5813
ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پردہ نشین کنواری لڑکیوں سے بھی زیادہ شرمیلے تھے ، جب آپ کوئی ایسی چیز دیکھتے جو آپ کو ناگوار گزرتی تو ہم اسے آپ کے چہرے مبارک سے پہچان لیتے تھے ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 5813
حدیث نمبر 5814
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس طرح کھلکھلا کر ہنستے ہوئے کبھی نہیں دیکھا کہ آپ کے حلق کا آخری حصہ دیکھ سکوں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف تبسم فرمایا کرتے تھے ۔ رواہ البخاری ۔...
Hadith No: 5814
حدیث نمبر 5815
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہاری طرح نہایت تیز گفتگو نہیں فرماتے تھے ، بلکہ آپ اس طرح گفتگو فرماتے تھے کہ اگر کوئی (الفاظ) شمار کرنے والا شمار کرنا چاہتا تو شمار کر سکتا تھا ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 5815
حدیث نمبر 5816
اسود ؒ بیان کرتے ہیں ، میں نے عائشہ ؓ سے دریافت کیا ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھر میں کیا کیا کرتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا : آپ اپنے اہل خانہ کی خدمت میں مصروف رہتے تھے ، جب نماز کا وقت ہو جاتا تو…...