16-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 16
حدیث نمبر 3655
ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اللہ نے تین قسم کے لوگوں : ہمیشہ شراب پینے والے ، والدین کے نافرمان اور دیوث جو اپنے اہل و عیال میں زنا برقرار رکھنے والا ہو ، پر جنت کو حرام…...
Hadith No: 3655
حدیث نمبر 3656
ابوموسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تین قسم کے لوگ : ہمیشہ شراب پینے والا ، قطع رحمی کرنے والا اور جادو کا یقین کرنے والا ، جنت میں نہیں جائیں گے ۔‘‘ ، رواہ احمد ۔...
Hadith No: 3656
حدیث نمبر 3657
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ شراب نوشی پر دوام اختیار کرنے والا اگر (اسی حالت میں) فوت ہو جائے تو وہ اللہ تعالیٰ سے بت کے پجاری کی طرح ملاقات کرے گا ۔‘‘ ، رواہ احمد ۔...