14-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 14
حدیث نمبر 3402
ابن عباس ؓ ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جب مکاتب دیت یا میراث کا مستحق بنتا ہے تو وہ اپنی آزادی کے حساب سے وارث بنے گا ۔‘‘ اور ترمذی کی روایت میں ہے…...
Hadith No: 3402
حدیث نمبر 3403
عبدالرحمن بن ابی عمرہ انصاری سے روایت ہے کہ ان کی والدہ نے غلام آزاد کرنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے اسے صبح تک مؤخر کر دیا ، سو وہ فوت ہو گئیں ، عبدالرحمن بیان کرتے ہیں ، میں نے قاسم بن محمد سے کہا : اگر میں…...
Hadith No: 3403
حدیث نمبر 3404
یحیی بن سعید بیان کرتے ہیں ، عبدالرحمن بن ابی بکر ؓ حالت نیند ہی میں وفات پا گئے تو ان کی بہن عائشہ ؓ نے ان کی طرف سے بہت سے غلام آزاد کیے ۔ رواہ مالک ۔...
Hadith No: 3404
حدیث نمبر 3405
عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جس نے کوئی غلام خریدا اس (غلام) کے مال کی شرط قائم نہ کی تو اس (خریدنے والے) کے لیے (اس کے مال سے) کچھ بھی نہیں ملے گا ۔‘‘ ، رواہ…...
Hadith No: 3405
حدیث نمبر 3406
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زیادہ تر ان الفاظ کے ساتھ قسم اٹھایا کرتے تھے :’’ دلوں کے پھیرنے والے کی قسم !‘‘ رواہ البخاری ۔...
Hadith No: 3406
حدیث نمبر 3407
ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ بے شک اللہ تمہیں اپنے باپ دادا کی قسمیں اٹھانے سے منع فرماتا ہے ، جس نے قسم اٹھانی ہو وہ اللہ کی قسم اٹھائے یا پھر خاموش رہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 3407
حدیث نمبر 3408
عبدالرحمن بن سمرہ ؓ روایت کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ بتوں اور اپنے باپ دادا کے ناموں کی قسمیں مت اٹھاؤ ۔‘‘ رواہ مسلم ۔...
Hadith No: 3408
حدیث نمبر 3409
ابوہریرہ ؓ ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جس نے لات و عُزی (بتوں) کی قسم اٹھائی تو اسے ’’ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ ‘‘ پڑھنا چاہیے ۔ اور جس نے اپنے ساتھی سے کہا :…...