4-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 4
حدیث نمبر 904
طلق بن علی حنفی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اللہ عزوجل اس بندے کی نماز کی طرف دیکھتا بھی نہیں جو دوران نماز رکوع و سجود میں اپنی کمر سیدھی نہیں کرتا ۔‘‘...
Hadith No: 904
حدیث نمبر 905
نافع ؓ سے روایت ہے کہ ابن عمر ؓ فرمایا کرتے تھے : جو شخص اپنی پیشانی زمین پر رکھے تو وہ اپنے ہاتھ بھی اسی جگہ رکھے جہاں اس نے اپنی پیشانی رکھی تھی ، پھر جب وہ (پیشانی) اٹھائے تو دونوں ہاتھوں کو بھی اٹھالے ، کیونکہ ہاتھ…...
Hadith No: 905
حدیث نمبر 906
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشہد کے لیے بیٹھتے تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے دائیں گھٹنے پر اور بائیں ہاتھ اپنے بائیں گھٹنے پر رکھتے اور ترپن کی گرہ بنا کر انگشت شہادت سے اشارہ فرماتے تھے ۔ رواہ مسلم…...
Hadith No: 906
حدیث نمبر 907
اور ایک روایت میں ہے : جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں (تشہد کے لیے) بیٹھتے تو آپ اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں گھٹنوں پر رکھتے اور دائیں ہاتھ کی انگشت شہادت بلند کرتے اور اس کے ساتھ اشارہ فرماتے جبکہ بائیں ہاتھ کو بائیں ران پر…...
Hadith No: 907
حدیث نمبر 908
عبداللہ بن زبیر ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشہد کے لیے بیٹھتے تو دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر اور بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھتے اور انگشت شہادت سے اشارہ فرماتے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا انگوٹھا…...
Hadith No: 908
حدیث نمبر 909
عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، جب ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تو ہم کہتے : اللہ پر اس کے بندوں کی طرف سے سلام ہو ، جبرائیل ؑ اور میکائیل ؑ پر سلام ہو ، فلاں پر سلام ہو ، جب…...
Hadith No: 909
حدیث نمبر 910
عبداللہ بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں تشہد (اس اہتمام کے ساتھ) سکھاتے تھے جیسے ہمیں قرآن کی کوئی سورت سکھاتے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے :’’ (میری ساری) قولی ، بدنی اور مالی عبادات…...
Hadith No: 910
حدیث نمبر 911
وائل بن حجر ؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے بیان کیا : پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (تشہد کے لیے) بیٹھے آپ نے اپنا بایاں پاؤں بچھایا ، بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھا ، دائیں کہنی کو…...