18-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 18
حدیث نمبر 3947
عبدالرحمن بن عوف ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بدر کے مقام پر ہمیں رات کے وقت ہی تیار کر دیا تھا ۔ رواہ الترمذی ۔...
Hadith No: 3947
حدیث نمبر 3948
مہلّب ؒ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اگر دشمن تم پر شب خون مارے تمہارا شعار (کوڈ ورڈ) یہ ہونا چاہیے : حٰمٓ لَا یُنْصَرُوْنَ ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔...
Hadith No: 3948
حدیث نمبر 3949
سمرہ بن جندب ؓ بیان کرتے ہیں ، مہاجرین کا شعار (کوڈ ورڈ) ’’عبداللہ‘‘ اور انصار کا شعار ’’ عبد الرحمن‘‘ تھا ۔ رواہ ابوداؤد ۔...
Hadith No: 3949
حدیث نمبر 3950
سلمہ بن اکوع ؓ بیان کرتے ہیں ، ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں ابوبکر ؓ کی معیت میں جہاد کیا ، ہم نے ان پر شب خون مارا ، ہم انہیں قتل کرتے ، اور اس رات ہمارا شعار تھا : أَمِتْ ، أَمِتْ…...
Hadith No: 3950
حدیث نمبر 3951
قیس بن عبادہ ؒ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ قتال کے وقت (اللہ کے ذکر کے علاوہ) شور و شغب کو ناپسند کرتے تھے ۔ رواہ ابوداؤد ۔...
Hadith No: 3951
حدیث نمبر 3952
سمرہ بن جندب ؓ ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ مشرکین کے بوڑھوں کو قتل کرو اور ان کے بچوں کو زندہ رکھو ۔‘‘ رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔...
Hadith No: 3952
حدیث نمبر 3953
عروہ ؒ بیان کرتے ہیں ، اسامہ ؓ نے مجھے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے وصیت کرتے ہوئے فرمایا :’’ اُبنٰی پر صبح کے وقت حملہ کر اور (ان کی کھیتیاں اور درخت) جلا دے ۔‘‘ رواہ ابوداؤد ۔...
Hadith No: 3953
حدیث نمبر 3954
ابواُسید ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ بدر کے موقع پر فرمایا :’’ جب وہ تمہارے قریب آ جائیں تو پھر ان پر تیر چلاؤ اور جب تک وہ تمہارے بہت قریب نہ آ جائیں تلواریں نہ سونتو ۔‘‘ رواہ ابوداؤد ۔...