17-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 17
حدیث نمبر 3701
ابن عباس ؓ ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جنگل میں رہنے والا سخت دل ہوتا ہے ۔ شکار کا پیچھا کرنے والا غافل ہوتا ہے اور بادشاہ کے پاس جانے والا فتنے کا شکار…...
Hadith No: 3701
حدیث نمبر 3702
مقدام بن معدی کرب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ازراہ محبت) اس کے کندھوں پر ہاتھ مارا ، پھر فرمایا :’’ قُدیم ! اگر تم امیر ، منشی اور ناظم بنے بغیر فوت ہوئے تو تم کامیاب ہوئے ۔‘‘ رواہ ابوداؤد ۔...
Hadith No: 3702
حدیث نمبر 3703
عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ٹیکس وصول کرنے والا (یعنی وہ شخص جو لوگوں سے خلاف شرح ٹیکس وصول کرتا ہے) جنت میں داخل نہیں ہو گا ۔‘‘ رواہ احمد و ابوداؤد و الدارمی ۔...
Hadith No: 3703
حدیث نمبر 3704
ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ قیامت کے دن اللہ کے نزدیک تمام لوگوں میں محبوب تر اور بلند مرتبہ ، عادل حاکم ہو گا اور اس سے دور ، بدترین اور مرتبہ میں پست و ذلیل ظالم حاکم ہو…...
Hadith No: 3704
حدیث نمبر 3705
ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ سب سے فضیلت والا جہاد اس شخص کا ہے جو ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہتا ہے ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ ۔...
Hadith No: 3705
حدیث نمبر 3706
امام احمد اور امام نسائی نے اسے طارق بن شہاب سے روایت کیا ہے ۔ ، رواہ احمد و النسائی ۔...
Hadith No: 3706
حدیث نمبر 3707
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جب اللہ کسی حکمران کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے سچا وزیر عنایت فرما دیتا ہے ، اگر وہ بھول جائے تو وہ (وزیر) اسے یاد کرا دیتا ہے اور اگر…...
Hadith No: 3707
حدیث نمبر 3708
ابوامامہ ؓ ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو حکمران لوگوں کے عیوب تلاش کرتا رہتا ہے تو وہ انہیں خراب کر دیتا ہے ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد ۔...