6661 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 6661
Hadith in Arabic
۔ (۶۶۶۱)۔ عَنْ سُہَیْلٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((کُلُّ ابْنِ آدَمَ لَہُ حَظُّہُ مِنَ الزِّنَا، فَزِنَا الْعَیْنَیْنِ النَّظْرُ، وَزِنَا الْیَدَیْنِ الْبَطْشُ، وَزِنَا الرِّجْلَیْنِ الْمَشْیُ، وَزِنَا الْفَمِ الْقُبَلُ وَالْقَلْبُ یَہْوِیْ وَیَتَمَنَّی وَیُصَدِّقُ ذَالِکَ أَوْ یُکَذِّبُہُ الْفَرْجُ۔)) وَحَلَّقَ عَشْرَۃً ثُمَّ أَدْخَلَ أُصْبُعَہُ السَّبَابَۃَ فِیْہَا،یَشْہَدُ عَلٰی ذَالِکَ أَبُوْھُرَیْرَۃَ، لَحْمُہُ وَدَمُہُ۔ (مسند احمد: ۱۰۹۳۳)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آدم کے ہر بیٹے کا زنا میں حصہ ہے، آنکھوں کا زنا دیکھنا ہے، ہاتھوں کا زنا پکڑنا ہے، پاؤں کا زنا چلنا ہے،منہ کا زنا بوسہ لینا ہے اور دل اس کی خواہش اور تمنا کرتا ہے اور پھر شرمگاہ ان امور کی تصدیق کرتی ہے یا تکذیب۔ پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے دس کے عدد کا حلقہ بنایا اور دوسرے ہاتھ کی انگشت ِ شہادت کو اس میں داخل کیا اور کہا:ابوہریرہ کا گوشت اور خون اس پر گواہی دیتا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۶۶۶۱) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۶۵۷ (انظر: ۱۰۹۲۰)