3212 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 3212
Hadith in Arabic
۔ (۳۲۱۲) عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ قَالَ: مَرَّتْ بِنَا جَنَازَۃٌ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَوْ قُمْتَ بِنَا مَعَہَا، قَالَ: فَأَخَذَ بِیَدِی فَقَبَضَ عَلَیْہَا قَبْضًا شَدِیْدًا، فَلَمَّا دَنَوْنَا مِنَ الْمَقَابِرِ سَمِعَ رَنَّۃً مِنْ خَلْفِہِ وَہُوَ قَابِضٌ عَلٰی یَدِی فَاسْتَدَارَ، فَاسْتَقْبَلَہَا فَقَالَ لَہَا شَرًّا، وَقَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہِ وَصَحْبِہِ وَسَلَّمَ أَنْ نَتَّبِـعَ جَنَازَۃً فِیْہَا رَنَّۃٌ۔ (مسند احمد: ۵۶۶۸)
Hadith in Urdu
مجاہد سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس سے ایک جنازہ گزرا، پھر انھوں نے کہا: اگر تم بھی کھڑے ہو اور (ہمارے ساتھ چلو)۔ پھر انھوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور اس کو سختی سے پکڑا، جب ہم قبرستان کے قریب پہنچے تو انہوں نے اپنے پیچھے ایک عورت کے چیخنے کی آواز سنی، جبکہ انھوں نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا، انھوں نے مجھے گھمایا اور اس کی طرف متوجہ ہو کر اس کو ڈانٹا اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایسے جنازے کے ساتھ جانے سے منع فرمایا ہے، جس کے ساتھ رونے کی آواز ہو۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۳۲۱۲) تخریـج: …حسن بمجموع طرقہ و شواہدہ أخرجہ الطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۱۳۴۹۸، ورواہ ابن ماجہ: ۱۵۸۳ مختصرۃ بالمرفوع فقط (انظر: ۵۶۶۸)