2737 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 2737

Hadith in Arabic

۔ (۲۷۳۷) عَنْ أَبِی سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ وَأَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَا: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنِ اغْتَسَلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَاسْتَاکَ وَمَسَّ مِنْ طِیْبٍ اِنْ کَانَ عِنْدَہُ وَلَبِسَ مِنْ أَحْسَنِ ثِیَابِہِ ثُمَّ خَرَجَ حَتّٰی یَأْتِیَ الْمَسْجِدَ فَلَمْ یَتَخَطَّ رِقَابَ النَّاسِ حَتّٰی رَکَعَ مَاشَائَ أَنْ یَرْکَعَ ثُمَّ اَنْصَتَ اِذَا خَرَجَ الْاِمَامُ فَلَمْ یَتَکَلَّمْ حَتّٰی یَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِہِ کَانَتْ کَفَّارَۃً لِمَا بَیْنَہَا وَبَیْنَ الْجُمُعَۃِ الَّتِی قَبْلَہَا۔)) قَالَ وَکَانَ أَبُو ھُرَیْرَۃَ یَقُوْلُ: وَثَـلَاثَۃُ أَیَّامٍ زِیَادَۃً اِنَّ اللّٰہَ جَعَلَ الْحَسَنَۃَ بِعَشْرِ أَمْثَالِھَا۔ (مسند احمد: ۱۱۷۹۰)

Hadith in Urdu

سیّدنا ابوسعید خدری اور سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے جمعہ کے دن غسل کیا، مسواک کی اور خوشبو اگر اس کے پاس ہوئی تو وہ بھی استعمال کی اور بہترین کپڑے پہنے، پھر نکلا اور مسجد میں آگیا اورلوگوں کی گردنیں نہ پھلانگی، پھر جتنی چاہی نماز پڑھی، جب امام آیا تو خاموش ہو گیا اور نماز کے فارغ ہونے تک کوئی بات نہ کی، تو یہ (جمعہ) اِس جمعہ اور پچھلے جمعہ کے مابین (ہونے والے گناہوں) کا کفارہ ہو گا۔سیّدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: مزید تین دنوں کے (گناہوں کا کفارہ بھی بنتا ہے) کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ایک نیکی کو اس سے دس گنا کے برابر کیا ہے۔

Hadith in English

.

Previous

No.2737 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۲۷۳۷) تخریـج: …اسنادہ حسن۔ أخرجہ أبوداود: ۳۴۳۔ وأخرجہ مسلم (۸۵۷) من طریق ابی صالح عن ابی ھریرۃ مرفوعا بلفظ: ((من اغتسل، ثم أتی الجمعۃ، فصلی ما قدر لہ، ثم أنصت حتی یفرغ من خطبتہ، ثم یصلی معہ، غفِر لہ ما بینہ وبین الجمعۃ الأخری، وفضل ثلاثۃ أیام۔)) (انظر: ۱۱۷۶۸)