11464 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 11464

Hadith in Arabic

۔ (۱۱۴۶۴)۔ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: بَلَغَ صَفِیَّۃَ أَنَّ حَفْصَۃَ قَالَتْ: إِنِّی ابْنَۃُیَہُودِیٍّ فَبَکَتْ، فَدَخَلَ عَلَیْہَا النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہِیَ تَبْکِی، فَقَالَ: ((مَا شَأْنُکِ؟)) فَقَالَتْ: قَالَتْ لِی حَفْصَۃُ: إِنِّی ابْنَۃُیَہُودِیٍّ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((إِنَّکِ ابْنَۃُ نَبِیٍّ، وَإِنَّ عَمَّکِ لَنَبِیٌّ، وَإِنَّکِ لَتَحْتَ نَبِیٍّ، فَفِیمَ تَفْخَرُ عَلَیْکِ؟)) فَقَالَ: ((اتَّقِ اللّٰہَ یَا حَفْصَۃُ۔)) (مسند احمد: ۱۲۴۱۹)

Hadith in Urdu

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا بیان ہے کہ سیدہ صفیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو یہ خبر ملی کہ سیدہ حفصہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا ہے کہ یہ صفیہ تو ایک یہودی کی بیٹی ہے، اس سے وہ رونے لگ گئیں، جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے پاس آئے اور وہ رہ رہی تھیں تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہیں کیا ہو گیا ہے؟ انھوں نے کہا: حفصہ نے میرے بارے میں کہا ہے کہ میں یہودی کی بیٹی ہوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم تو ایک نبی کی بیٹی ہو، تمہارا چچا بھی نبی ہے اور تم ایک نبی کی بیوی بھی ہو، سو وہ حفصہ کس بنا پر تجھ پر فخر کرتی ہے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: حفصہ! اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔

Hadith in English

.

Previous

No.11464 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۱۴۶۴) تخریج:اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، اخرجہ الترمذی: ۳۸۹۴(انظر: ۱۲۳۹۲)