11465 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 11465
Hadith in Arabic
۔ (۱۱۴۶۵)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: لَمَّا دَخَلَتْ صَفِیَّۃُ بِنْتُ حُیَیٍّ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فُسْطَاطَہُ حَضَرَ نَاسٌ وَحَضَرْتُ مَعَہُمْ لِیَکُونَ فِیہَا قَسْمٌ، فَخَرَجَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((قُومُوْا عَنْ أُمِّکُمْ۔)) فَلَمَّا کَانَ مِنَ الْعَشِیِّ حَضَرْنَا فَخَرَجَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِلَیْنَا فِی طَرَفِ رِدَائِہِ نَحْوٌ مِنْ مُدٍّ وَنِصْفٍ مِنْ تَمْرٍ عَجْوَۃٍ، فَقَالَ: ((کُلُوْا مِنْ وَلِیمَۃِ أُمِّکُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۴۶۳۰)
Hadith in Urdu
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ جب ام المؤمنین سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خیمہ میں داخل ہوئیں تو لوگ آگئے، میں بھی لوگوں کے ساتھ آگیا، تاکہ ان کے ساتھ ولیمہ میں میں بھی شریک ہو جاؤں۔ لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیمہ سے باہر چلے گئے اور فرمایا: تم بھی اپنی ماں کے پاس سے اٹھ آؤ۔ پھر جب پچھلا پہر ہوا تو ہم پھر جمع ہوگئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری طرف تشریف لائے، آپ کی چادر کے ایک پلو میں ڈیڑھ مد کے قریب عجوہ کھجوریں تھیں، آپ نے فرمایا: یہ کھاؤ، یہ تمہاری ماںکا ولیمہ ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۱۴۶۵) تخریج: اسنادہ حسن، اخرجہ ابویعلی: ۲۲۵۱ (انظر: ۱۴۵۷۶)