4089 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 4089

Hadith in Arabic

وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ وَعَنْ كُلِّ ذِي مِخْلَبٍ مِنَ الطَّيْرِ وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ وَعَنِ الْمُجَثَّمَةِ وَعَنِ الْخَلِيسَةِ وَأَنْ تُوطَأَ الْحَبَالَى حَتَّى يَضَعْنَ مَا فِي بُطُونِهِنَّ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى: سُئِلَ أَبُو عَاصِمٍ عَنِ الْمُجَثَّمَةِ فَقَالَ: أَنْ يُنْصَبَ الطَّيْرُ أَوِ الشَّيْءُ فَيُرْمَى وَسُئِلَ عَنِ الْخَلِيسَةِ فَقَالَ: الذِّئْبُ أَوِ السَّبُعُ يُدْرِكُهُ الرَّجُلُ فَيَأْخُذُ مِنْهُ فَيَمُوتُ فِي يَدِهِ قَبْلَ أَنْ يذكيها. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

Hadith in Urdu

عرباض بن ساریہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خیبر کے روز درندوں میں سے ہر کچلی (سے شکار کرنے) والے اور پرندوں میں سے ہر پنجے (سے شکار کرنے) والے ، پالتو گدھے کے گوشت سے ، باندھ کر تیر اندازی کیے جانے والے اور ’’خلیسہ‘‘ کے کھانے سے اور جنگ میں گرفتار ہونے والی حاملہ عورت سے وضع حمل سے پہلے جماع کرنے سے منع فرمایا ۔ محمد بن یحیی بیان کرتے ہیں ، ابو عاصم سے ’’مجثمہ‘‘ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا : کسی پرندے یا کسی چیز کو باندھ کے اس پر تیر اندازی کی جائے ، اور ان سے ’’خلیسہ‘‘ کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا ، کوئی شخص بھیڑیئے یا درندے سے اس کا شکار چھڑائے اور وہ اس کے ذبح کرنے سے قبل اس کے ہاتھ میں مر جائے ۔ رواہ الترمذی ۔

Hadith in English

.

Previous

No.4089 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status ضعیف
  • Kitab كتاب الصَّيْد والذبائح
  • Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (1474) * ام حبیبۃ : لم اجد من و ثقھا و للحدیث شواھد کثیرۃ دون :’’ الخلیسۃ ‘‘ ۔