2488 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2488

Hadith in Arabic

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو يَقُولُ: «رَبِّ أَعِنِّي وَلَا تُعِنْ عَلَيَّ وَانْصُرْنِي وَلَا تَنْصُرْ عَلَيَّ وَامْكُرْ لِي وَلَا تَمْكُرْ عَلَيَّ وَاهْدِنِي وَيَسِّرِ الْهُدَى لِي وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ بَغَى عَلَيَّ ربِّ اجعَلني لكَ شَاكِرًا لَكَ ذَاكِرًا لَكَ رَاهِبًا لَكَ مِطْوَاعًا لَكَ مُخْبِتًا إِلَيْكَ أَوَّاهًا مُنِيبًا رَبِّ تَقَبَّلْ تَوْبَتِي وَاغْسِلْ حَوْبَتِي وَأَجِبْ دَعْوَتِي وَثَبِّتْ حُجَّتِي وَسَدِّدْ لِسَانِي وَاهْدِ قَلْبِي وَاسْلُلْ سَخِيمَةَ صَدْرِي» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد وَابْن مَاجَه

Hadith in Urdu

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دعا کیا کرتے تھے :’’ اے میرے رب ! میری اعانت فرما اور میرے خلاف (میرے دشمنوں کی) اعانت نہ فرما ، میری نصرت فرما اور میرے خلاف نصرت نہ فرما ، میرے لئے تدبیر فرما اور میرے خلاف تدبیر نہ فرما ، مجھے ہدایت نصیب فرما اور میرے لئے ہدایت آسان فرما دے ، جو شخص مجھ پر ظلم و سرکشی کرے اس کے خلاف میری نصرت فرما ، اے میرے رب ! مجھے اپنا شکر گزار ، تیرا ذکر کرنے والا ، تجھ سے ڈرنے والا ، تیرا انتہائی اطاعت گزار ، تیری عاجزی اختیار کرنے والا اور تیری طرف بہت زیادہ تضرع کرنے والا ، رجوع کرنے والا بنا ، اے میرے رب ! میری توبہ قبول فرما ، میرے گناہ معاف فرما ، میری دعا قبول فرما ، میری حجت و دلیل ثابت فرما ، میری زبان کو درست فرما ، میرے دل کی راہنمائی فرما ، اور میرے سینے کا کینہ دور فرما ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ ۔

Hadith in English

.

Previous

No.2488 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab کتاب الدعوات
  • Takhreej اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی (3551 و قال : حسن صحیح) و ابوداؤد (1510) و ابن ماجہ (3830) [و صححہ ابن حبان (2420) و الحاکم (1 / 520) و وافقہ الذھبی] ۔