7-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 7
حدیث نمبر 1996
ابوعطیہ ؒ بیان کرتے ہیں ، میں اور مسروق ، عائشہ ؓ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ہم نے عرض کیا : ام المومنین ! محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے دو آدمی ہیں ان میں سے ایک جلدی افطار کرتے ہیں اور جلد ہی…...
Hadith No: 1996
حدیث نمبر 1997
عرباض بن ساریہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رمضان میں مجھے سحری کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا :’’ مبارک کھانے کی طرف آؤ ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔...
Hadith No: 1997
حدیث نمبر 1998
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ مومن کی بہترین سحری کھجور ہے ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد ۔...
Hadith No: 1998
حدیث نمبر 1999
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص (روزہ کی حالت میں) جھوٹ اور برے اعمال ترک نہیں کرتا تو اللہ کو کوئی حاجت نہیں کہ وہ شخص اپنا کھانا پینا ترک کر دے ۔‘‘ رواہ البخاری ۔...
Hadith No: 1999
حدیث نمبر 2000
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ کی حالت میں بوسہ لے لیا کرتے تھے اور گلے مل لیا کرتے تھے اور آپ اپنی خواہش پر تم سے زیادہ قابو رکھنے والے تھے ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 2000
حدیث نمبر 2001
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رمضان میں کبھی جماع کی وجہ سے حالت جنابت میں صبح ہو جاتی تو آپ غسل کرتے اور پھر روزہ رکھتے ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 2001
حدیث نمبر 2002
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام اور روزہ کی حالت میں پچھنے لگوائے ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 2002
حدیث نمبر 2003
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص بھول جائے کہ وہ روزہ سے ہے اور وہ کھا لے یا پی لے تو وہ اپنا روزہ پورا کرے کیونکہ اسے تو اللہ نے کھلایا پلایا ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔...