4-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 4
حدیث نمبر 1094
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اگلی صف کو پورا کرو ، پھر اس کو جو اس کے بعد ہے ، پس جو کمی ہو وہ آخری صف میں ہونی چاہیے ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد ۔...
Hadith No: 1094
حدیث نمبر 1095
براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے :’’ بے شک اللہ اور اس کے فرشتے ان لوگوں پر رحمت نازل فرماتے ہیں جو پہلی صفوں کو ملاتے ہیں ، اللہ کو وہ قدم انتہائی محبوب ہے جو صف میں ملنے…...
Hadith No: 1095
حدیث نمبر 1096
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ بے شک اللہ اور اس کے فرشتے صفوں کی دائیں جانب والوں پر رحمت نازل فرماتے ہیں ۔‘‘...
Hadith No: 1096
حدیث نمبر 1097
نعمان بن بشیر ؓ بیان کرتے ہیں ، جب ہم نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری صفیں برابر فرماتے ، جب ہم برابر ہو جاتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ اکبر کہتے ۔ ، رواہ ابوداؤد ۔...
Hadith No: 1097
حدیث نمبر 1098
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی دائیں جانب فرماتے :’’ برابر ہو جاؤ ، صفیں درست کرو ۔‘‘ اور اپنی بائیں جانب بھی فرماتے :’’ برابر ہو جاؤ ، صفیں درست کرو ۔‘‘...
Hadith No: 1098
حدیث نمبر 1099
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ نماز میں کندھے نرم رکھنے والا شخص تم میں سب سے بہتر ہے ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد ۔...
Hadith No: 1099
حدیث نمبر 1100
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے :’’ برابر ہو جاؤ ، برابر ہو جاؤ ، برابر ہو جاؤ ، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! میں اپنی پشت سے تمہیں اسی طرح دیکھتا ہوں جیسے…...
Hadith No: 1100
حدیث نمبر 1101
ابوامامہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ بے شک اللہ اور اس کے فرشتے پہلی صف پر رحمتیں نازل فرماتے ہیں ۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! دوسری پر ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے…...