4-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 4
حدیث نمبر 714
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اپنی (نفل) نماز اپنے گھروں میں پڑھا کرو ، انہیں قبرستان نہ بناؤ ۔‘‘ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 714
حدیث نمبر 715
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ قبلہ مشرق و مغرب کے مابین ہے ۔‘‘ ، رواہ الترمذی ۔...
Hadith No: 715
حدیث نمبر 716
طلق بن علی ؓ بیان کرتے ہیں ، ہم وفد کی صورت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش ہوئے تو ہم نے آپ کی بیعت کی ، آپ کے ساتھ نماز پڑھی اور آپ کو بتایا ہمارے ملک میں ہمارا ایک گرجا ہے ،…...
Hadith No: 716
حدیث نمبر 717
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محلوں میں مسجد بنانے اور انہیں پاک صاف رکھنے کا حکم فرمایا ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد و الترمذی و ابن ماجہ ۔...
Hadith No: 717
حدیث نمبر 718
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ مجھے مساجد کو چونا گچ کرنے کا حکم نہیں دیا گیا ۔‘‘ ابن عباس ؓ نے فرمایا : تم انہیں اس طرح مزین کرو گے جیسے یہودو نصاریٰ نے مزین کیا ۔...
Hadith No: 718
حدیث نمبر 719
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ علامات قیامت میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ لوگ مساجد کے بارے میں باہم فخر کریں گے ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد و النسائی و الدارمی و ابن ماجہ ۔...
Hadith No: 719
حدیث نمبر 720
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ میری امت کے اعمال کا ثواب مجھ پر پیش کیا گیا ، حتیٰ کہ وہ تنکا بھی جسے آدمی مسجد سے اٹھا کر باہر پھینک دیتا ہے (اس کا ثواب بھی لکھا ہوا تھا)…...
Hadith No: 720
حدیث نمبر 721
بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اندھیرے میں چل کر مسجد کی طرف آنے والوں کو روز قیامت مکمل نور کی خوشخبری سنا دو ۔‘‘ ۔...