20-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 20
حدیث نمبر 4189
عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جس کے گھر میں کھجوریں ہوں وہ لوگ بھوکے نہیں رہتے ۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ عائشہ ! وہ گھر جس میں کھجوریں نہ…...
Hadith No: 4189
حدیث نمبر 4190
سعد ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جو شخص صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لے تو اس روز اس کے لیے زہر باعث نقصان ہے نہ جادو ۔‘‘ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 4190
حدیث نمبر 4191
عائشہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ عالیہ کی عجوہ (کھجور) میں شفا ہے اور وہ زہر کا تریاق ہے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔...
Hadith No: 4191
حدیث نمبر 4192
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، ہم پر ایسا مہینہ بھی آتا ہے کہ ہم اس میں (چولہے میں) آگ نہیں جلاتے تھے ، ہمارا کھانا صرف کھجور اور پانی ہوتا تھا ، البتہ کہیں سے تھوڑا سا گوشت آ جاتا تھا ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 4192
حدیث نمبر 4193
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل نے دو دن (مسلسل) گندم کی روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی ، ان دو (دنوں) میں سے ایک دن کھجور ہوتی تھی ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 4193
حدیث نمبر 4194
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ میں ہم نے دو سیاہ چیزیں (کھجور اور پانی) شکم سیر ہو کر نہیں کھائیں ۔ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 4194
حدیث نمبر 4195
نعمان بن بشیر ؓ بیان کرتے ہیں ، کیا تمہارے پاس تمہاری چاہت کے مطابق کھانے پینے کی وافر چیزیں نہیں ہیں ؟ جبکہ میں نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کے آپ کے پاس پیٹ بھرنے کے لیے ردی قسم کی کھجوریں بھی نہیں تھیں…...
Hadith No: 4195
حدیث نمبر 4196
ابوایوب ؓ بیان کرتے ہیں ، جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں کھانا پیش کیا جاتا تو آپ اس سے تناول فرماتے اور اس سے جو بچ جاتا وہ میرے لیے بھیج دیتے ، ایک روز آپ نے ایک پیالہ میری طرف بھیجا جس میں سے…...