9231 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 9231

Hadith in Arabic

۔ (۹۲۳۱)۔ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ھِلَالٍ، عَنْ بُشَیْرِ بْنِ کَعْبٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلْحَیَائُ خَیْرٌ کُلُّہُ۔)) فَقَالَ: بُشَیْرٌ، فَقُلْتُ: اِنَّ مِنْہُ ضَعْفًا، وَاِنَّ مِنْہُ عِجْزًا، فَقَالَ: اَحَدِّثُکَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، وَتَجِیْئُنِی بِالْمُعَارِضِ! لا اُحَدِّثُکَ بِحَدَیْثٍ مَا عَرَفْتُکَ، فَقَالُوْا: یَا اَبَا نُجَیْدٍ! اِنَّہُ طَیِّبُ الْھَوٰی، وَاِنَّہُ وَاِنَّہُ، فَلَمْ یَزَالُوْا بِہٖحَتّٰی سَکَنَ وَحَدَّثَ۔ (مسند احمد: ۲۰۲۱۴)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا عمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: حیا سارے کا سارا خیر و بھلائی ہی ہے۔ بُشَیر نے کہا: حیا کی بعض صورتوں میں کمزوری اور بعض میں عاجزی ہوتی ہے، لیکن انھوں نے کہا: میں تجھے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بیان کرتا ہوں اور تم احادیث کی مخالف چیزیں پیش کرتے ہو، آئندہ میں جب تک تجھے پہچانتا رہوں گا، ایک حدیث بھی بیان نہیں کروں گا، لیکن لوگوں نے کہا: یہ اچھی طبیعت کا آدمی ہے اور اس میں فلاں فلاں خوبی بھی ہے، بہرحال لوگ اس کی صفات شمار کرتے رہے، یہاں تک کہ سیدنا عمران رضی ‌اللہ ‌عنہ سکون میں آگئے اور احادیث بیان کرنے لگے۔

Hadith in English

.

Previous

No.9231 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۹۲۳۱) تخریج: أخرجہ: مسلم: ۳۷(انظر: ۱۹۹۷۲)