9183 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 9183

Hadith in Arabic

۔ (۹۱۸۳)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((ثَلَاثٌ، وَالَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ! اِنْ کُنْتُ لَحَالِفًا عَلَیْھِنَّ، لا یَنْقُصُ مَالٌ مِنْ صَدَقَۃٍ، فَتَصَدَّقُوْا، وَلایَعْفُوْ عَبْدٌ عَنْ مَظْلَمَۃٍیَبْتَغِی بِھَا وَجْہَ اللّٰہِ اِلَّا رَفَعَہُ اللّٰہُ بِھَا (وَقَالَ: اَبُوْ سَعِیْدٍ مَوْلیٰ بَنِی ھَاشِمٍ: اِلَّا زَادَہُ اللّٰہُ بِھَا عِزًّا یَوْمَ الْقَیَامَۃِ) وَلَا یَفْتَحُ عَبْدٌ بَابَ مَسْئَلَۃٍ اِلَّا فَتَحَ اللّٰہُ عَلَیْہِ بَابَ فَقْرٍ۔)) (مسند احمد: ۱۶۷۴)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا عبد الرحمن بن عوف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: بیشک رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) کی جان ہے! تین چیزیں ہیں، میں یقینا ان پر قسم اٹھاتا ہوں، (۱) صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوتی، پس صدقہ کیا کرو، (۲) جب بندہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی تلاش کرنے کے لیے کسی ظلم کو معاف کرتا ہے تو اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس کو بلند کردیتا ہے، ایک روایت میں ہے: اللہ تعالیٰ روزِ قیامت اس کی عزت میں اضافہ کر دے گا اور (۳) جب بندہ سوال کا دروازہ کھولتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر فقیری کا دروازہ کھول دیتا ہے۔

Hadith in English

.

Previous

No.9183 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۹۱۸۳) تخریج: حسن لغیرہ، أخرجہ البزار: ۱۰۳۳، وابویعلی: ۸۴۹ (انظر: ۱۶۷۴)